میٹروبس پراجیکٹ کو جنگلا بس کہنے والوں نے عام انتخابات 2013ء میں مزہ چکھ لیا ہے،شہبازشریف
لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب، شہبازشریف کو لاہور پریس کلب کی لائف ممبر شپ دی گئی وزیراعلیٰ کا لاہور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ 30لاکھ روپے سے بڑھا کر 50لاکھ روپے کرنے کا اعلان
بدھ 10 فروری 2016 22:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ جس طرح ووٹ کی طاقت کے ذریعے حکومتیں آتی اورجاتی ہیں،اسی طرح صحافتی تنظیمیں بھی ووٹ کے ذریعے ہی اپنے نئے عہدیدار منتخب کرتی ہیں۔لاہور پریس کلب پاکستان کا ایک مایہ ناز صحافتی ادارہ ہے اور میں لاہور پریس کے نومنتخب صدرمحمد شہبازمیاں ، سیکرٹری شاداب ریاض، دیگر عہدیداران اور گورننگ باڈی کے ممبران کو ان کی نئی ذمہ داریاں سنبھانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
معاشرے اورملک کو بہتر بنانے اورحکومتوں کی رہنمائی میں صحافتی برادری ،کالم نگاروں ،اینکرز اورتجزیہ نگاروں کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ ملک کی بہتری کیلئے اپنا مثبت کردارجاری رکھیں گے۔(جاری ہے)
وہ بدھ کو ماڈل ٹاؤن میں لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعلیٰ نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب صدر محمد شہبازمیاں، سیکرٹری شاداب ریاض، دیگر عہدیداران اور گورننگ باڈی کے ممبران سے حلف لیا۔
لاہور پریس کلب کے صدر شہبازمیاں نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو لاہور پریس کلب کی لائف ممبر شپ دی۔وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی اور جمہوری اداروں کے استحکام میں صحافتی برادری نے بے پناہ جدوجہد کی ہے اورقربانیاں دی ہیں ۔جمہوریت کی بحالی اورجمہوری اداروں کے استحکام کیلئے صحافتی برادری کی جدوجہد کو سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاسے بہت امیدیں وابستہ ہیں اوریہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 8برس کے دوران صحافی کالونی میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں جس کے تحت بیواؤں کیلئے پلاٹس کی قیمتیں کم کی گئیں۔وزیراعلیٰ نے لاہور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ 30لاکھ روپے سے بڑھا کر 50لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پریس کلب کے ممبران کو طبی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی جبکہ میں دیگر جائزمطالبات کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کیلئے بھی تیار ہوں۔ وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں زعیم حسین قادری،سیکرٹری اطلاعات،ڈی جی ایل ڈی اے ،شعیب بن عزیز اورڈی جی پی آر پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی صحافی برادری کے نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کے جائز مطالبات کے حل کیلئے جلد حتمی سفارشات پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اخباری رپورٹس،کالموں اور دیگر ذرائع سے ملنے والی خبروں سے رہنمائی لیتا ہوں اوراس پر فوری کارروائی کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کوئی بھی پیغام بہترین طریقے سے عوام تک پہنچانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں لہٰذا انہیں ملک کی بہتری کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو بھی عوام تک پہنچانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 68برس سے ملک میں کرپشن کا دور دورہ رہا ہے لیکن موجودہ حکومت کے دور میں برلن سے جاری ہونے والی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کرپشن کنٹرول کرنے کے اقدامات کے حوالے سے درجہ بندی تین درجے بہتر ہوئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.