آج کی ہیروئن کیلئے 30برس کی ہونے پربھی حالات سازگار ہیں ‘ شبانہ اعظمی
جمعرات 11 فروری 2016 13:24
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 فروری۔2016ء) ہندی سینما کی لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہیروئن کا کیریئر صرف30برس کی عمر تک ہی ہوتا تھا۔ تاہم آج کی ہیروئن کیلئے 30برس کی عمر کو پہنچنے کے بعد بھی حالات سازگار رہتے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔
(جاری ہے)
65سالہ اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم ”نیرجا“ کی تشھیری مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی ہیروئنز ایک سال میں ایک ہی فلم کرنے کو ترجیح دیتی نظر آتی ہیں جبکہ ماضی میں انھیں کہا جاتا تھا کہ کم از کم ایک سال میں 12فلمیں تو کریں۔
اداکارہ نے ماضی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ انکے زمانے میں پری پروڈکشن نا م کی کوئی چیز سرے موجود ہی نہ تھی ایک فلم کو مکمل کرنے کیلئے سالوں لگ جاتے تھے۔ شبانہ نے بتایا کہ انکی ششی کپور کے ساتھ1989ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”اونچ نیچ بیچ“ کو مکمل ہونے میں 14سال گزر گئے اور انھیں ان برسوں میں اپنی شخصیت کو اسی انداز کے مطابق ڈھالے رکھنا پڑا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے زندگی کے طویل سفر میں بہت کچھ دیکھا اور وہ اپنے تجربات کو کتاب کی شکل دینے کا ارادہ رکھتی ہیںمزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.