ورلڈ انڈورٹینس:مارن چلیچ کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
تھرڈ سیڈ جائلزسمن نے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
جمعرات 11 فروری 2016 16:46
روٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) سیکنڈ سیڈ کروشیا کے مارن چلیچ نے ورلڈ انڈورٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی جبکہ تھرڈ سیڈ جائلزسمن نے پری کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
(جاری ہے)
نیدرلینڈزکے شہرروٹرڈیم میں جاری ورلڈ انڈورایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سیکنڈ سیڈ مارن چلیچ نے لکسمبرگ کے جائلزمولرکوزیرکرکے آخری آٹھ پلئیرزمیں جگہ بنالی،دوہزارچودہ کے یوایس اوپن چیمپیئن چلیچ کوحریف کیخلاف کامیابی کیلئے سخت جدوجہد کرنا پڑی، انہوں نے دوگھنٹے کے مقابلے کے بعد سات چھ اورسات چھ سے فتح اپنے نام کی۔
پہلے راؤنڈ کے میچ میں تھرڈ سیڈ فرانس کے جائلزسمن لوکل فیورٹ روبن ہاس کیلئے سخت حریف ثابت ہوئے، فرنچ کھلاڑی نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پرسات چھ سے جیتا،ہاس دوسرے سیٹ میں صرف ایک گیم ہی جیت سکے، یوں سمن نے سیٹ چھ ایک سے جیت کرپری کوارٹرفائنل تک رسائی حاصل کرلی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بھارت، نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
-
پاکستانی کلب نے بھارتی ٹیم کو ہرا کر سپر سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.