پاکستان سپر لیگ میں معاوضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
جمعرات 11 فروری 2016 16:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انعقاد نے پاکستانی شائقین میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اور ہر کوئی اپنی پسندیدہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ پی ایس ایل میں کون کون سی ٹیمیں کھیل رہی ہیں اور ان ٹیموں میں کون کون سے کھلاڑی شامل ہیں، یہ تو سب جانتے ہیں لیکن اگر آپ کچھ نہیں جانتے تو وہ ان کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کھیلنے کیلئے دیا جانے والا معاوضہ ہے۔
پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کو 6 درجوں، پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور ریزرو، میں تقسیم کیا گیا ہے اور سب سے زیادہ پیسے یقینا پلاٹینم درجہ میں شامل کھلاڑیوں کو ملے ہیں۔ آئیے آپ کو پی ایس ایل میں سب سے زیادہ پیسے لینے والے چند کھلاڑیوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔(جاری ہے)
ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کے چھکوں کی پوری دنیا ہی مداح ہے اور ہر کوئی انہیں میدان میں کھیلتا دیکھنے کا خواہمشند ہوتا ہے پی ایس ایل کیلئے انہیں آئیکون پلیئر کی درجہ بندی میں رکھا گیا اور یہ 2 لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپے) کے عوض لاہور قلندر کی ٹیم کیلئے کھیل رہے ہیں۔
اپنی تیز ترین سنچری، جاندار چھکوں اور پرکشش شخصیت کے باعث دنیا بھر میں نام پیدا کرنے والے پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی پی ایس ایل میں سب سے پہلے فروخت ہونے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے پاس رکھتے ہیں اور وہ بھی 2 لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپے) کے عوض پشاور زلمے ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھی کسی سے کم نہیں کیونکہ وہ بھی اپنی صلاحیتوں کے بلے بوتے پر آئیکون پلیئرز کی درجہ بندی میں ہی آتے ہیں اور 2 لاکھ ڈالر (تقریباً2 کروڑ پاکستانی روپے) کے عوض پی ایس ایل کو چار چاند لگا رہے ہیں۔برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کیوین پیٹرسن بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں پی ایس ایل کھیلنے کیلئے مندرجہ بالا کھلاڑیوں جتنے ہی پیسے ادا کئے گئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن بھی اپنے نام کا خوب فائدہ اٹھا رہے ہیں اور انہیں بھی پی ایس ایل کھیلنے کیلئے 2 لاکھ ڈالر (تقریباً 2کروڑ پاکستانی روپے) ادا کئے گئے ہیں۔سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا پلاٹینم درجہ میں شامل ہیں اور انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 1 لاکھ 40 ہزار ڈالرز (تقریباً ایک کروڑ 46 لاکھ پاکستانی روپے) کے عوض خریدا۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی پلاٹینم درجہ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے اور انہیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز (تقریباً ایک کروڑ 46 لاکھ پاکستانی روپے) کے عوض خریدا۔معروف ویسٹ انڈین کرکٹر براوو لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جنہیں ایک لاکھ 40 ہزار ڈالرز (تقریباً ایک کروڑ 46 لاکھ پاکستانی روپے) کے عوض خریدا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.