سینیٹ میں اپوزیشن کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی اورگیس پرٹیکس کیخلاف شدیداحتجاج
تنقید کی بجائے موجودہ اورسابقہ حکومتوں کاموازنہ کیاجائے،سینیٹرتنویراحمد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈیوں میں خاطرخواہ کمی کے باوجود عوام کوریلیف نہ دینے اورگیس کی مد میں101ارب روپے کے ٹیکس پرتحریک پراظہارخیال
جمعرات 11 فروری 2016 20:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء) سینیٹ میں اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی اورگیس پرٹیکس کیخلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کو فوری طورپر ریلیف دے۔جمعرات کوریکوزیشن پربلایاگیا سینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی صدارت میں ہوا 33ارکان کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈیوں میں خاطرخواہ کمی کے باوجود عوام کوریلیف نہ دینے اورگیس کی مد میں101ارب روپے کے ٹیکس پرتحریک پیش کی ۔
اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی ،مسلم لیگ ق ،تحریک انصاف کے علاوہ فاٹا ،بی این پی کے ارکان کاایکانظرآیا۔بحث پراظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر سعیدغنی نے کہاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں جتنی کمی ہوئی ہے اس کافائدہ عوام کو نہیں دیاگیا حکومت نے ریونیوجمع کرنے کایہ آسان طریقہ اختیار کرلیا ہے تیل کی قیمتیں کم کرنے کی بجائے اس پرمزیدٹیکس لگادیئے جاتے ہیں قیمتیں کم ہوں تو اس کاسہراوزیراعظم لیتے ہیں اگر بڑھ جائیں تواوگراپرڈال دیاجاتاہے اگرقیمتیں کم کرنے کااعلان وزیراعظم نے کرنا ہے تو بڑھنے کااعلان بھی وہی کیاکرینگے ڈیزل پراس وقت63فیصد ٹیکس ہے جو کہ ظلم ہے حکومتی پالیسی سے زراعت تباہ ہوگئی ہے گیس صارفین پر101بلین اضافی بوجھ ڈالنے کافیصلہ کرلیا ہے اوریہ ایل ا ین جی لائن بچھانے کیلئے کیاجارہاہے یہ ایک نیاٹیکس ہے جوکہ ظلم ہے اس کااثربراہ راست عوام پرپڑیگابالواسطہ ٹیکس بڑھارہے ہیں حکومت پٹرولیم مصنوعات پرجی ایس ٹی کی حد بڑھائے اب ایل این جی کی نئی لائن کے پیسے بھی عوام سے وصول کئے جائیں گے حکومت غریب عوام پررحم کرے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.