مہنگائی، بدامنی، سود سمیت معاشرے میں ظلم وناانصافیاں موجودہ فرسودہ نظام کی پیداکردہ لعنت ہیں، جماعت اسلامی بلوچستان
جمعرات 11 فروری 2016 20:44
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء ) جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالحمیدمنصوری ،جمعیت طلبہ عربیہ بلوچستان کے منتظم مولاناعبدالناصر نے کہا کہ مہنگائی، بدامنی، سود سمیت معاشرے میں ظلم وناانصافیاں موجودہ فرسودہ نظام کی پیداکردہ لعنت ہیں۔ عوام کے تمام تر مسائل کا حل اور پریشانیوں کا علاج صرف ملک میں نفاذ شریعت میں ہی مضمرہے۔
دنیا کو امن اور انسانیت کو چین وسکون کیلئے دین فطرت پر عمل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفلاح ہاؤس میں نفاذاسلام کنونشن کے حوالے سے جمعیت طلبہ عربیہ کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں داداﷲ ناصر،متین منور،ثناء اﷲ جوگیزئی ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر 19فروری الفلاح ہاؤس میں منعقدہ کنونشن ،سراج الحق کے خطاب کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام کلمہ طیبہ لاالہٰ الا اﷲ کے نام سے وجود میں آیاتھا مگر حکمرانوں نے دین فطرت کو چھوڑ کر غیروں کی غلامی اور انسانوں کے ہاتھوں کے بنائے ہوئے قوانین پر عمل کرکے عوامی امیدوں کا قتل کیا ہے کیونکہ اس نظام نے ہمیں تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.