قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس،
آئندہ مالی سال 2016-17ء کیلئے وزارت کی بجٹ تجاویز اور ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا
جمعرات 11 فروری 2016 22:12
اسلام آباد ۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کا اجلاس جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین کمیٹی ملک شاکر بشیر اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں آئندہ مالی سال 2016-17ء کیلئے وزارت کی بجٹ تجاویز اور ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے سیکرٹری نے آئندہ بجٹ میں وزارت کی جانب سے بھیجی جانے والی سفارشات کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کیلئے وزارت نے 75 منصوبوں کیلئے 8157.516 ملین روپے کے ترقیاتی فنڈ مانگے ہیں۔ اجلاس کے دوران شعبہ جاتی بنیادوں پر بجٹ تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزارت نے پہلے سے جاری 20، نئے منظور شدہ 17 جبکہ 38 غیر منظور شدہ منصوبوں کیلئے فنڈز کی تجاویز دی ہیں۔(جاری ہے)
کمیٹی نے تفصیلی جائزہ کے بعد بجٹ تجاویز کی متفقہ منظوری دی ہے۔
کمیٹی کو کچن گارڈننگ، زیتون کی کاشت کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ کمیٹی کوبتایا گیاکہ پوٹھوہار، چارسدہ، بالائی بلوچستان کے پی کے اور فاٹا کے علاقوں میں زیتون کی کامیاب کاشتکاری کی جا رہی ہے اور اس کی کاشت میں اضافہ کے حوالے سے کمیٹی ان علاقوں کا دورہ کرنے کی تجاویز دے سکتی ہے۔ سرکاری شعبہ کے تر قیاتی منصوبے جو آئندہ بجٹ کیلئے پیش کئے گئے ہیں ان پر بھی اجلاس میں تفصیلی غور کیا گیا اور کمیٹی نے جانوروں کی منہ کھر کی بیماری کے تدارک، ڈیری کے شعبہ کی ترقی کے منصوبوں کو ترجیح دینے کی سفارش کی۔ ذیلی کمیٹی نے یوکرین سے غیر معیاری گندم کی درآمد کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد، چوہدری افتخار نذیر، طاہر اقبال چوہدری، سید علیس نوری، راؤ اجمل خان، سید افتخار الحسن، مس شہناز سلیم ملک، خالدہ منصور، جنید اکبر، محمد سلمان خان بلوچ اور ڈاکٹر فوزیہ حمید کے علاوہ وزارت کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.