سعودی حکام کی طرف سے سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر اندرون اور بیرون ملک
عمرہ ویزے کے قواعد و ضوابط میں تبدیلی لانے اور نئی عمرہ پالیسی وضع کرنے کا اعلان
میاں محمد ندیم جمعہ 12 فروری 2016 12:17
ریاض(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12فروری۔2016ء)سعودی حکام کی طرف سے سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر اندرون اور بیرون ملک عمرہ ویزے کے قواعد و ضوابط میں تبدیلی لانے اور نئی عمرہ پالیسی وضع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔نئی ویزہ پالیسی کے تحت متعلقہ فضائی کمپنیاں ویزہ سروسز کے لیے مقامی حکومتوں کی جانب سے منظور شدہ ہوں اور ان کے پاس 'ایاٹا' کی رکنیت ہو اور اس کے علاوہ انہوں نے سعودی عرب کے بنکوں سے انشورنس کولازم قراردیا گیا ہے-اطلاعات کے مطابق سعودی وزارت حج نے بیرون ملک قائم سعودی سفارت خانوں کے ذریعے جاری ہونے والے ویزوں کے طریقہ کار میں تبدیلی اور نئے ضوابط وضع کرنا شروع کر دیے ہیں۔
سعوری حکام کی طرف سے پچھلے اسلامی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں بیرون ملک موجود سعوی سفارت خانوں سے 55 لاکھ عمرہ ویزے جاری کیے جانے کے بعد عمرہ ویزہ پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
میڈیا ذرائع کے مطابق نئی ویزہ پالیسی کے مطابق متعلقہ فضائی کمپنیاں ویزہ سروسز کے لیے مقامی حکومتوں کی جانب سے منظور شدہ ہوں اور ان کے پاس ایاٹا کی رکنیت ہو اور اس کے علاوہ انہوں نے سعودی عرب کے بنکوں سے انشورنس کرا رکھی ہو۔
سعودی حکام کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ ایسی کسی فضائی کمپنی کو عمرہ اور حج مسافروں کو لانے کا پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا جو انتظامی وجوہات اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمیت کسی بھی وجہ سے سعودی عرب کی جانب سے متنازع قرار دی گئی ہو۔حکام کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ عمرہ ویزہ یا وزٹ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی واپس نہ جانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی اور اس کے لیے وزارت داخلہ کو مزید اختیارات بھی دیئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
75 ہزار سال قبل وفات پانے والی خاتون کا چہرہ تیار
-
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے‘ مریم نواز شریف
-
جنرل اسمبلی فلسطینیوں کی آزاد مملکت کی منظوری کے لیے سکیورٹی کونسل پر دبائو ڈالے،پاکستان
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
کسی غیر ملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، دفتر خارجہ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.