کھیلوں سے تفریح کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشو ونما ہوتی ہے،ایس پی سٹی میرپور خاص
جمعہ 12 فروری 2016 16:57
میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء)کھیلوں سے تفریح کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی نشو ونما ہوتی ہے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر اے ایس پی سٹی عبداللہ لک نے پولیس گراوٴنڈ میں زیبسٹ اسکو ل و کالج میرپورخاص کی سالانہ اسپورٹس ڈے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ میں نجی اسکولوں و کالجوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔
اس مو قع پر ریجنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز عبدالحمید شیخ اور زیبسٹ کالج کے پرنسپل رمیش کمار مالہی نے کہا کہ زیبسٹ کالج نے ہمیشہ معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے فروغ میں اپنا لوہا منوایا ہے اور آئندہ بھی ایسی غیر نصابی سرگرمیاں جاری رکھی جائینگی ۔(جاری ہے)
اس موقع پر طلبہ و طالبات کے درمیان لونگ جمپ، 50،100،200میٹرریس، سائیکل ریس، مٹکا ریس،رسہ کشی،بیلون ریس، سٹنگ بال ریس اور مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے ۔
طلبہ و طالبات کو سامی ہاوٴس، سچل ہاوٴس، شاہ عبدالطیف بھٹائی اور لعل شہباز قلندر ہاوٴس کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ۔ بعد ازاں مختلف کھیلو ں کے مقابلوں میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی کیٹیگرییز میں میڈل تقسیم کئے گئے جبکہ چیمپئن ٹرافی سچل ہاوٴس نے حاصل کی۔اس موقع پر اساتذہ ، طلبہ و طالبات اور عام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.