کوئٹہ شہر میں ڈاگ بائٹ کیسز میں ہوشربااضافہ،سول ہسپتال میں روزانہ 50سے زائد کتے کے کاٹے مریضوں کو حفاظتی ویکسین لگائی جارہی ہے
جمعہ 12 فروری 2016 16:57
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) کوئٹہ شہر میں ڈاگ بائٹ کیسز میں ہوشابہ اضافہ ۔سول ہسپتال میں روزانہ 50 سے زائد کتے کے کاٹے مریضوں کو حفاظتی ویکسین لگائی جارہی ہے۔میٹروپولیٹن حکام آوارہ کتوں کو ختم کرنے سے قاصر۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے علاقوں پرنس روڈ،سیٹلائیٹ ٹاؤن،پشتون آباد ،سریاب روڈ، نواں کلی،خروٹ آباد،جناح ٹاؤن میں آوارہ کتو ں کی بھر مار ہے جوکہ روزانہ کئی افراد کو کاٹ لیتے ہیں جبکہ ان آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس صرف تین ڈاگ شوٹر اور اہلکار موجود ہیں ۔
سول ہسپتال کوئٹہ میں روزانہ 50 سے زائد کتے کے کاٹے مریضوں کو لایا جایا ہے اور ان مریضوں کی ویکسین پر فی کس4000روپے خرچہ آتا ہے ۔کوئٹہ شہر میں کتوں کو دیا جانے والا زہر بھی پنجاب کے مختلف شہروں سے خصوصی طور پر منگوایا جاتا ہے ۔ کتوں کے کاٹنے سے انسانوں میں مختلف بیماریا ں لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ مختلف علاقوں سے آئے خانہ بدوش اپنے ساتھ لائے کتوں کو اکثر شہر میں چھوڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے ، عوامی حلقو ں نے میٹروپولیٹن حکا م سے ان آوارہ کتوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.