کراچی: بلدیہ مواچھ گوٹھ میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 13 فروری 2016 11:14

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاﺅن میں مواچھ گوٹھ میں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں اسٹریٹ کرمنل عبدالحمید کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا جاتا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون اور لوٹی گئی اشیاء برآمد کرلی گئیں ہیں

متعلقہ عنوان :