عالیہ میری جائیداد کی وارث ہوسکتی ہیں، کرن جوہر
ہفتہ 13 فروری 2016 12:46
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء)بولی وڈ پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ ان کی جائیداد میں سے کچھ حصے اور ان کی چھوڑی ہوئی تمام رقم کی وارث ہوسکتی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کرن جوہر کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران کرن جوہر نے فلم کے تمام اداکاروں کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران کرن نے مزاحیہ انداز میں عالیہ کے حوالے سے کہا کہ وہ شاید ان کی جائیداد کے کچھ حصے اور تمام رقم کی وارث ہوسکتی ہیں۔واضح رہے کہ کرن جوہر کے عالیہ بھٹ کے ساتھ کافی قریبی تعلقات ہیں اور انہوں نے ہی 2012 میں عالیہ کو بولی وڈ انڈسٹری میں اپنی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ کے ذریعے متعارف کروایا تھا۔(جاری ہے)
اس دوران کرن جوہر نے ‘کپور اینڈ سنز’ میں سدھارتھ ملہوترا اور پاکستانی اداکار فواد خان کی اداکاری کو بھی سراہا۔
کرن نے انکشاف کیا کہ فواد خان ان کی والدہ کے پسندیدہ اداکار ہیں۔فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جسے کافی پسند کیا گیا۔ٹریلر میں انتہائی معمر رشی کپور مرنے سے قبل اپنی پوری فیملی کو اکھٹا دیکھنا چاہتے ہیں۔ تاہم، فیملی میں اختلافات سے بظاہر ایسا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.