مودی کا اچانک دورہ لاہور ایک غلط فیصلہ تھا، منموہن سنگھ
ہفتہ 13 فروری 2016 13:51
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 فروری۔2016ء ) سابق بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کا اچانک دورہ لاہور ایک غلط فیصلہ تھا، ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنانا یقینا ایک اچھی بات ہے لیکن اس حوالے سے جذباتی ہو جانا مناسب نہیں۔بھارتی ٹی وی انڈیا ٹوڈے کو دےئے گئے انٹرویو میں من موہن سنگھ نے کہاکہ نریندر مودی کا اچانک لاہور کا دورہ ایک غلط فیصلہ تھا۔
انہیں یہ دورہ صرف اس وقت کرنا چاہئے جب اس کے مثبت نتائج نکلنے کی توقع ہو۔ جب آپ کو معلوم ہو کہ دوسرے ملک خصوصاً پاکستان کے دورے کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا تو وہاں جانا فضول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں کابل کے ایک دورے کے دوران انہوں نے اسلام آباد میں نواز شریف کو فون کیا تو نواز شریف نے انہیں بھی بھارت واپسی کے دوران اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی تھی لیکن حساس نوعیت کے تعلقات کی موجودگی میں ان کے دورہ پاکستان کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.