پرینیتی چوپڑا کی طویل عرصے بعد فلم میں واپسی
اداکارہ فلم”میری پیاری بندو“ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گی
اتوار 14 فروری 2016 11:16
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا اپنی نئی آنے والی فلم”میری پیاری بندو“ میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گی۔بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ”لیڈیر ورسز وکی بھال“ میں سپورٹنگ اداکارہ سے کیا جس کے بعد فلم ”عشق زادے“ میں مرکزی کردار اداکرکے خوب داد سمیٹی جب کہ اب طویل عرصے بعد اداکارہ نے فلم نگری میں واپسی کی راہ لیتے ہوئے گلوکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔
پرینیتی چوپڑا طویل عرصے بعد یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ”میری پیاری بندو“ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی جس میں اداکار آیوش مان کھرانہ ان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کریں گے یہی نہیں بلکہ اداکارہ فلم میں اپنی آواز کا جادو بھی جگائیں گی جس کے لیے وہ پرجوش ہیں جب کہ فلم میں ان کی آواز میں گیت”مانا کہ ہم یار نہیں“ شامل کی جائے گا۔(جاری ہے)
دوسری جانب اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی آنے والی فلم اور گلوکاری کے میدان میں قسمت آزمائی کے حوالے سے ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایکشن ہیرو ہریتک روشن کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے ممتاز قوال تاج محمد نیازی انتقال کرگئے ،نماز جنازہ (کل)ہوگی
-
اداکارہ کترینہ کیف کے پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی
-
کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی تصدیق ویڈیو وائرل
-
صبا حمید کے نئے ڈراما’’نورجہاں ‘‘کا ٹریلر جاری، سوشل میڈیا پر سخت تنقید
-
میرا بیٹا لنڈے کے کپڑے بھی پہن لیتا ہے، اکشے کمار کا انکشاف
-
کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی لڑکی دیگر ڈیزائنرکے مقابلے میں سب سے آگے ً
-
گلوکارہ میگھا کا پنجابی ٹپوں پر مشتمل ویڈیو’’لال پٹولے‘‘ ریلیز
-
ایشویا رائے زخمی بازو کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
-
عالیہ بھٹ 100سال تک اداکاری کرنے کی خواہشمند
-
لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل قرار دیتے ہیں، کرن ملک
-
اداکارہ عائزہ خان کے میک اپ نہ کرنے کے دعوے پر مداح حیران
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.