ویسٹ انڈیز نے بھارت کو ہرا کر پہلی مرتبہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا
اتوار 14 فروری 2016 15:40
میرپور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14فروری- 2016ء) ویسٹ انڈیز نے فائنل میں بھارت کو 5وکٹوں سے شکست دے کر انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا، بھارت نے میچ جیتنے کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا جو ویسٹ انڈیز 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ شیر بنگلانیشنل سٹیڈیم ،میرپور میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، بھارت کی اننگز کا آغاز انتہائی تباہ کن رہا اور صرف 50کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی ۔
سرفراز خان نے کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین کالی آندھی کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا ، جس کی وجہ سے ٹیم بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45.1 اوورز میں 145رنز پر ڈھیر ہوگئی ، سرفراز احمد نے 51 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جوزف اور جان نے تین، تین، پال نے دو جب کہ ہولڈر اور اسپرنگر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔(جاری ہے)
146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور 77 رنز پر اس کے 5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔
اس کے بعد کیسی کارٹی اور پال نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل سے نکالا اور چھٹی وکٹ کی ناقابل شکست شراکت میں 77رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، کارٹی نے 52جبکہ پال نے 39رنز کی اننگز کھیلی ۔ بھارت کی طرف سے میانک ڈگر تین، اویش خان اور خلیل احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.