مریض سے اچھے انداز میں گفتگو اور حسن سلوک ہر بیماری کا آدھا علاج ہے، پروفیسر خالد مسعود
پیر 15 فروری 2016 22:39
لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرزکے لئے تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے زیرتربیت ڈاکٹرز اور امراضِ بچگان سے متعلق سینئر پروفیسرز نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی سینئر نائب صدر سی پی ایس پی پروفیسر خالد مسعودگوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنلزم دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے جس کو ہر تربیتی کورس کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔
سی پی ایس پی نے اِسی کے پیشِ نظرزیرتربیت ڈاکٹرز کے لئے یہ کورس لازمی قرار دیا ہے۔شعبہ طبی نظام میں مریض اور اس کی صحت اہم ترین حصہ ہے اور مریض سے اچھے انداز میں گفتگو کرنا اور حسن سلوک ہر بیماری کا آدھا علاج ہوتا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام زیرتربیت ڈاکٹرز مستقبل میں پروفیشنلزم کی اعلٰی ترین اقدار کو اپنائیں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے چلڈرن اسپتال کی تعریف کرتے ہوئے اسے سی پی ایس پی سے الحاق شدہ بہترین ادارہ قراردیا۔
چیف گیسٹ پروفیسر ساجد مقبول نے ڈین چلڈرن اسپتال کو مسلسل کورس کے انعقاد پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ یہاں کے تربیت یافتہ ڈاکٹرز عوام الناس کی بہترین خدمت سرانجام دیں گے۔اس موقع پر ڈین چلڈرن اسپتال پروفیسر مسعود صادق اور پروفیسر ہارون حامد نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.