ویسٹ انڈین کرکٹ کا بحران حل ہوگیا
منگل 16 فروری 2016 13:56
بارباڈوس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) ویسٹ انڈین کرکٹ کا بحران حل ہوگیا۔ورلڈ ٹونٹی ٹونٹی کیلئے منتخب پندرہ میں سے بارہ کرکٹرز نے بورڈ کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ میگاایونٹ میں فل قوت سے بھرپور ٹیم شرکت کرے گی۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز کے درمیان معاوضوں کا تنازعہ طے ہوگیا۔ ورلڈ ٹونٹی ٹونٹی کے لئے منتخب پندرہ میں سے بارہ کرکٹرز نے بورڈ کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔
جس کے بعد بھارت میں شیڈول میگا ایونٹ میں ڈیرن سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پوری قوت سے شرکت کرے گی۔(جاری ہے)
آل راونڈر کیرن پولارڈ اور آف اسپنر سنیل نرائن بولنگ ایکشن کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے اپنا نام پہلے ہی ورلڈ ٹی ٹونٹی اسکواڈ سے واپس لے چکے ہیں، تاہم ان کی جگہ متبادل پلیئرز کارلوس براتھ ویٹ اورایشلے نورس کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیٹسمین ڈیرن براوو نے بورڈ کوتحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی پوری توجہ ٹیسٹ کرکٹ پر دینا چاہتے ہیں۔تاکہ طویل دورانیے کی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کاکھویا ہوا مقام بحال کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں، جبکہ بورڈ کی جانب سے ان کی درخواست کو قبول کرلیا گیا ہے۔ ان کی متبادل کھلاڑی کااعلان ایک دو روز میں کیاجائیگا۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.