عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں مر رہی ،ادوایات کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں پر کسی ڈرؤن حملہ سے کم نہیں‘ یاسمین راشد
حکمران ہر شعبے میں ناکام ہو چکے ،،(ن) لیگ میٹرو بنانے کی بجائے غر یبوں کو ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہو لتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے
منگل 16 فروری 2016 19:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) چیئر مین تحر یک انصاف کی ایڈؤئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں مر رہی ان حالات میں ادوایات کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں پر کسی ڈرؤن حملہ سے کم نہیں، حکمران ہر شعبے میں ناکام ہو چکے ہیں اور قوم ان سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے ،(ن) لیگ میٹرو بنانے کی بجائے غر یبوں کو ہسپتالوں میں صحت کی بنیادی سہو لتوں کی فراہمی کو یقینی بنائے ،حکمرانوں کی ناکا م پالیساں انکو لے ڈوبیں گی ،تحر یک انصاف عوام کے ساتھ ہیں انکو کسی محاذپر تنہا نہیں چھوڑیں گی ۔
وہ منگل کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہی تھیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملک میں ہر کوئی قوم کو لوٹ رہا ہے مگر بے حس اور نااہل حکمران ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کر نے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ایک بات یادرکھنا چاہیے کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے اور وہ وقت زیادہ دور نہیں جب عوام کے ہاتھوں حکمرانوں کے گر یبانوں پر ہوں گے اور نااہل حکمرانوں کو عوام اقتدار کے ایوانوں سے باہرنکل دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی ملکی بھگت سے ہو رہا ہے جسکا حکمرانوں کو ہر صورت جواب دینا ہوگا پنجاب کے میں حکومت تعلیم ‘صحت سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور عوام دشمنی ہی حکمرانوں کا اصل منشور ہے جسکو وہ پورا کررہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.