قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض اور اوپننگ بلے باز احمد شہزاد میں صلح ہوگئی
شاہد آفریدی پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور انکے اہلخانہ کو لے کر دبئی ڈیزرٹ سفاری پہنچ گئے کرکٹ کے ساتھ تفریح بھی ضروری ہے ، وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے درمیان صلح کروادی ہے،شاہد آفریدی
منگل 16 فروری 2016 19:50
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض اور اوپننگ بلے باز احمد شہزاد میں صلح ہوگئی ہے جس میں ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔شاہد آفریدی پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کو لے کر دبئی ڈیزرٹ سفاری پہنچ گئے جہاں کرکٹرز کے ساتھ ان کے اہلخانہ بھی موجود تھے،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ساتھ تفریح بھی ضروری ہے جب کہ وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے درمیان جھگڑے پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں دونوں کھلاڑیوں میں میں صلح کروادی ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورپشاورزلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے الجھ گئے تھے اور ایک دوسرے کو دھکے دینے کے علاوہ دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا جس پرمیچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر وہاب ریاض پر میچ فیس کا 40 فیصد اور احمد شہزاد پر 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا تھا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی میں پی ایس ایل کمشنر نائلہ بھٹی مستعفی
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.