نارنگ منڈی ،کاشتکاروں کے کسان پیکیج کے تحت رقم نہ ملنے کیخلاف محکمہ مال کے افسران کیخلاف مظاہرے
منگل 16 فروری 2016 20:49
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء )نارنگ منڈی کی یونین کونسل ننگل بھچڑکے 15دیہات کے کاشتکاروں نے وزیر اعظم کسان پیکیج کے تحت رقم نہ ملنے کیخلاف محکمہ مال کے افسران کے خلاف مظاہرے کئے ۔مظاہرین نے ڈی سی اوشیخوپورہ آفس کے باہر بھی احتجاج کیا جس سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا۔
(جاری ہے)
مظاہرین نے بتایاکہ اسسٹنٹ کمشنر مریدکے کے جونیئرکلرک نے جان بوجھ کر مستحق کسانوں کے نام کسان پیکیج کی فہرست سے نکال کراپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کے نام اس میں شامل کر دئیے ہیں۔
جبکہ بااثرزمیندار وں نے بھی اپنے فرضی رقبے ظاہرکرکے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کانقصان پہنچایاہے ۔ ڈی سی او شیخوپورہ راؤریاض اعجازنے مظاہرین کویقین دہانی کرائی کہ ہرکسان کو امدادی پیکیج دیاجائے گا۔انہوں نے انکوائری کے لئے دو رکنی کمیٹی کمیٹی تشکیل دی جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.