ورلڈ بینک حکومت پنجاب کو سکلزڈوویلپمنٹ کیلئے 50ملین یو ایس ڈالر قرضہ دے رہا ہے‘ عرفان قیصر شیخ
ورلڈ بینک کے پراجیکٹ سے ٹیوٹا اداروں کوجد ید مشینری و آلات کی فراہمی کی جا رہی ہے جس سے فنی تعلیمی اداروں کی لیبارٹریوں کا معیار مزید بہتر ہوگا‘چیئر پرسن ٹیوٹا کی ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں عالمی بینک کے وفد سے گفتگو
بدھ 17 فروری 2016 17:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) ورلڈ بینک حکومت پنجاب کو سکلزڈوویلپمنٹ کیلئے 50ملین یو ایس ڈالر قرضہ دے رہا ہے،ورلڈ بینک کے پراجیکٹ سے ٹیوٹا اداروں کوجد ید مشینری و آلات کی فراہمی کی جا رہی ہے جس سے فنی تعلیمی اداروں کی لیبارٹریوں کا معیار مزید بہتر ہوگا۔ان خیالات کااظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں عالمی بینک کے وفدایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر امتل قدوس ،شیریزاڈ جے مونامی لطیف، عائشہ خان، روڈمرے، گیرٹ پرٹ اور فہد خان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی،سرفراز انواراور دیگرموجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ورلڈ بینک کی بھرپور معاونت سے صوبہ پنجاب میں ٹیوٹا اداروں کی ترقی اور جدید فنی تربیت کی فراہمی کیلئے ری سٹرکچرنگ کی جائے گی۔(جاری ہے)
پراجیکٹ کے تحت لاہور میں انقلابی پروگرام کے کامیاب آغاز کے بعد صوبہ کے دیگرشہروں میں بھی شروع کیا جائے گا۔
چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک کے جاری منصوبے کے حوالے سے ٹیوٹا اب تک کے دئیے گئے ٹارگٹ پورے کر چکا ہے۔ نوجوانوں کوانڈسٹری کی ضرورت کے مطابق بہتر کوالٹی کی فنی تربیت اور یقینی روزگار کی فراہمی کیلئے انڈسٹری پارٹنرشپ پروگرام کا کامیاب آغازکر دیا گیا ہے جو اس پراجیکٹ کا اہم حصہ ہے ۔ان اقدامات سے نہ صرف نوجوانوں کو جدید تربیت کے مواقع میسر ہونگے بلکہ یقینی روزگار ملے گا اور اس طرح نوجوان اپنے خاندان کی معاشی کفالت میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لڑکی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور اور محروم طبقہ کی ترجمانی کی ہے،فیصل کریم کنڈی
-
اسحاق ڈاراو آئی سی سمیٹ اجلاس میں شرکت کیلئے گیمبیا پہنچ گئے
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی: محسن نقوی
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہی: چودھری شافع حسین
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں: حافظ نعیم الرحمن
-
لاہور میں ڈینگی کے 2مزید نئے مریض سامنے آ گئے
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کاپاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، پاکستان کوسٹل گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
-
محنت کش طبقے کے حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی ،خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا‘ حمزہ شہباز
-
وزیراعلیٰ سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن کی ملاقات
-
معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے ہی چلتا ہے، شیری رحمن
-
5 لاکھ ٹیکس نادہندگان کی فون سمز بلاک ہونا شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.