آصف زرداری نے بلاول کو اپنی سیاسی ٹیم منتخب کرنے کا اختیار دیدیا
چیئرمین پیپلزپارٹی جلد چاروں صوبوں کی تنظیموں میں تبدیلی کیلئے سینئر قائدین سے مشاورت کا آغاز کریں گے،ذرائع
بدھ 17 فروری 2016 18:26
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) سابق صدر آصف زرداری نے اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کو بااختیار بنا دیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی اب پارٹی امور چلانے کیلئے اپنی ٹیم بنا سکیں گے۔ جلد چاروں صوبوں کی تنظیموں میں تبدیلی کیلئے سینئر قائدین سے مشاورت کا آغاز کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران اپنے والد آصف زرداری سے پارٹی امور پر مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق دونوں میں چاروں صوبوں میں پارٹی کی تنظیم نو کا اصولی اتفاق ہوا اور آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو پارٹی امور چلانے کیلئے اپنی ٹیم بنانے کا مکمل اختیار دے دیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری امریکہ سے دبئی پہنچ گئے۔(جاری ہے)
وہ چند روز میں پاکستان واپس آئیں گے اور امکان ہے کہ وہ دبئی سے براہ راست اسلام آباد جائیں گے جہاں پر پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کا آغاز کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اس کے بعد پورے ملک کا دورہ کریں گے۔ چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے تنظیمی عہدیداروں کے علاوہ پارٹی کارکنوں سے بھی ملیں گے۔ ملاقات میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ تنظیمی تبدیلی کے حوالے سے تمام اہم فیصلے باقاعدہ مشاورت سے کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.