گورنرہاؤس میں خیبرپختونخوا ،فاٹا میں امن وآمان بارے اعلی سطحی اجلاس
صوبے ،فاٹامیں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ، امن برقراررکھنے ،تخریب کاری، بھتہ خوری کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی ،موثر اقدامات پرغورکیاگیا امن وامان و استحکام کی خاطرسیکورٹی فورسز، پاک فوج، پولیس ،لیویز ، خاصہ دار کے شانہ بشانہ عوام نے بھی بے پناہ قربانیاں دی ہیں،اسدقیصر
بدھ 17 فروری 2016 20:04
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے قائمقام گورنر اسد قیصر کی صدارت میں گورنرہاؤس پشاور میں صوبے اورفاٹامیں امن وامان کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اس اہم اجلاس میں صوبے کے وزیراعلی پرویز خان خٹک ، چیف سیکرٹری امجدعلی خان، آئی جی پولیس ناصر خان درانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا محمد اسلم کمبوہ، سیکرٹری داخلہ منیراعظم ، کمشنرپشاورڈاکٹرمحمدفخرعالم، صدر خیبرپختونخوا چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری ذوالفقارعلی خان، سابق صدر کے پی سی سی آئی زاہد شنواری ، ڈپٹی کمشنر پشاور ، پولیٹیکل ایجنٹس سمیت صنعتکاروں اوردیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے اورفاٹامیں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور امن وامان کو برقراررکھنے سمیت تخریب کاری اور بھتہ خوری کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اور موثر اقدامات پرغورکیاگیا۔(جاری ہے)
اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی جس پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے بعض ضروری اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیاگیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام گورنر نے کہاکہ دفاع وطن اور امن وامان و استحکام کی خاطرسیکورٹی فورسز، پاک فوج، پولیس ،لیویز ، خاصہ دار کے شانہ بشانہ عوام نے بھی بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ قبل ازیں گورنرنے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے دہشت گرد ی کے خلاف جنگ اور امن وامان واستحکام کی خاطر سیکورٹی فورسز اور پولیس کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے کردار کو سراہااور اس عزم کا اظہارکیا کہ صوبے اورفاٹامیں امن وامان کو یقینی بنایاجائیگا اور تخریب کا ری کا مکمل خاتمہ کیاجائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.