ایف سی آرکو ختم اور فاٹا کو پاٹا کی طرح خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے ،فاٹا سیاسی اتحاد
حکمران سن لیں سہ روزہ دھرنا ایک کروڑ عوام کی آواز ہے،فاٹاکے عوام ہمارے بھائی ہیں ،دلوں سے لگا کر قبول کرینگے پشاور پریس کلب کے سامنے فاٹا سیاسی اتحاد کے سہ روزہ دھرنا سے سیا سی قائدین کا خطاب
بدھ 17 فروری 2016 20:06
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) فاٹا سیاسی اتحاد نے ایف سی آرکوختم کرکے فاٹا کوپاٹا کی طرح خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کامطالبہ کردیافاٹا سیاسی اتحاد کے صدر اقبا ل آفریدی ، جما عت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید ، فاٹا سیاسی اتحاد کے سیکرٹری جنرل زرنور آفریدی،PPP کے جنگریز مھمند،ANP کے نثار مھمند ،قومی وطن پارٹی کے ظاھر شاہ،وکلاء برادری کے صدر رحیم شاہ،نیشنل پارٹی اعجاز آفریدی اور وکلاء برادری کے سابق صدر اعجاز مھمند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے ایک کروڑ عوام الحا ق پاکستان چاہتے ہیں تا کہ پاکستان مستحکم ہو جائے جبکہ حکمران اس میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں جو ملک و قوم کے ساتھ دشمنی کا زندہ ثبوت ہے۔
حکمران فاٹا کو 68 سال بعد بھی علاقہ غیر کہتے ہیں جو فاٹا کے عوام سے نفرت کی علامت ہے۔(جاری ہے)
فاٹا میں لوڈشیڈنگ ،غربت اور بے روزگاری نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔پینے کیلئے صاف پانی نہیں ملتا ہے جبکہ صحت و تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے۔ فاٹا کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک بند کر کے ملک کے دیگر شہریوں کے برابر حقوق دئے جائیں۔ مقررین نے کہا کہ آئین کی دفعہ 247 میں ترمیم کر کے فاٹاکے ایک کروڑ عوام کے آئینی حقوق بحال کئے جائیں ، اعلیٰ عدالتوں سپریم کورٹ و ہا ئی کورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھایا جائے اور فاٹامیں انصاف کی حکمرانی قائم کی جائے۔
حکومت متأثرین کی دوبارہ بحالی کیلئے 500 ارب روپے کے مالی پیکج کا اعلان کریں تاکہ فاٹا میں ویران گھر سکول ہسپتال وغیر ہ کی دوبارہ تعمیر ہو جائیں اور فاٹا میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹی قائم ہو جائے۔مقررین نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود فاٹا پارلیمنٹرین کو فاٹا کیلئے قانون سازی کا حق دیاجائے۔سہ روزہ دھرنے میں شمالی وزیرستان کے سیاسی اتحاد نے بھی شر کت کی ۔جس میں اتحاد کے چئیر مین ملک غلام نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متا ثرین کے گھروں اور دکانوں کے سامان کی نیلامی بند کی جائے اور شمالی وزیرستان کے مسائل و مشکلات کو کم کر کے ان کو باعز ت طور پر اپنے اپنے گھروں کو واپس بھی جائے۔سہ روزہ دھرنا میں فاٹا کے تمام علاقوں خیبر ،وزیرستان ،مھمند،باجوڑ ،اورکزئی ایجنسی ،کرم ایجنسی اور FR کے لوگ شریک ہوئے۔آج کے دھرنے میںPPP کے صوبائی قائدین رحیم داد خان ،ایوب شاہ ، پختونخوا اولسی تحریک کے صدر سید عالم محسود ،ANP کی شازیہ اورنگزیب نے خطاب کیا اور کہا کہ ہم پختونخوا کے عوام فاٹا کے عوام کو خوش آمدید کہتے ہیں۔فاٹا کے عوام ہمارے مسلمان اور پختون بھائی ہیں ، دلوں سے لگا کر قبول کریں گے ہم ایک ہیں اور ایک ہو کر رہیں گے ۔سہ روزہ دھرنا کے شرکا ء گوFCR گو، گو فاٹا گو ،گو غلامی گو،فاٹا مرجز پختونخواکے نعرے لگا رہے تھے۔مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.