دہشت گردی کے خلاف جنگ پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے، باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری کرنا خوش آئند بات ہے،خوشحال پر امن اور تعلیم یافتہ پاکستان وزیر اعظم کا وژن ہے
چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کا وسیلہ تعلیم اور وسیلہ روزگار پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب
بدھ 17 فروری 2016 20:40
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) وزیر مملکت اور چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے، باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے باوجود چارسدہ میں تعلیمی سرگرمیوں میں کمی نہیں آئی جو بڑی خوش آئند بات ہے ،ایک خوشحال پر امن اور تعلیم یافتہ پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا وژن ہے ،وسیلہ تعلیم پروگرام پاکستان کے 32 اضلاع میں جاری ہے جس سے 10لاکھ بچے مستفید ہو رہے ہیں۔
وہ بدھ کوچارسدہ میں وسیلہ تعلیم اور وسیلہ روزگار پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھی ۔اس موقع پر ماروی میمن نے بچوں میں تدریسی مواد اور سٹیشنری بھی تقسیم کیا۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت ملک بھر سے 10لاکھ بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن میں 80ہزار بچوں کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے ۔
پورے پاکستان میں 22ہزار بچوں نے پرائمری سکول سے گریجویشن کیا جن میں5ہزار بچوں کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے ۔اگلے مرحلے میں اس پروگرام کے تحت دستکاری سنٹرز اور بلا سود قرضوں کی فراہمی زیر غور ہے ۔ انہوں نے اس امر پر خوشی کا اظہا رکیا کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے باوجود چارسدہ میں تعلیمی سرگرمیاں عروج پر ہیں جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔چارسدہ کی خواتین بھی تعلیمی میدان میں کسی سے کم نہیں ۔ ماروی میمن نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد وہ خود بھی اور چار وفاقی وزراء باچا خان یونیورسٹی آئے تھے اور زخمیوں کی بیمار پرسی کیلئے ہسپتال بھی گئے تھے ۔ انہوں نے مقامی ہنر مند خواتین کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنے دستکاری اور فن پارے مقامی بی آئی ایس پی کے دفتر میں جمع کرائیں تاکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ان کے پراڈکٹس کو ان کیلئے روزگار کا وسیلہ بنا یا جا سکے ۔ ماروی میمن نے چارسدہ کی گڑ ، چپل ،مٹھائی اور چاول کی پراڈکٹس کو ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ تک پہنچانے کا اعلان کیا اور کہا کہ چارسدہ کے لوگوں کی معیشت بہتر بنانے کیلئے وفاقی حکومت بھر پور کوشش کر رہی ہے ۔ دہشت گردی کے حوالے سے ماروی میمن نے کہا کہ یہ پوری قوم کی جنگ ہے اور اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔ ایک خوشخال پر امن اور تعلیم یافتہ پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کا وژن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.