خلیجی بھائیوں کے دفاع کے لیے خون بھی حاضر ہے:مصری صدر
جمعرات 18 فروری 2016 12:12
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) مصری صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے ایک بار پھر خلیجی ممالک کے دفاع کا عزم بالجزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں اور جب بھی خلیجی بھائیوں کو اپنے دفاع کے لیے مصر کی ضرورت محسوس ہوئی تو مصر کی مسلح افواج ان کے دفاع کے لیے حاضر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصری فوج پوری عرب دنیا کی فوج ہے اور مصری قوم خلیجی بھائیوں کے لیے اپنا خون دینے کو بھی تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار قاہرہ میں آئے کویتی صحافیوں اور اخباری نمائندوں کے ایک وفد سے بات چیت میں کیا۔صدر السیسی سے ملاقات کرنے والے صحافیوں میں کویتی نیوز ایجنسی کے عہدیداروں کے علاہ مختلف اخبارات کے مدیران حضرات بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے سنہ 1991ء میں کویت سے عراق کا قبضہ چھڑانے میں مصری فوج کے کردار پر صدر السیسی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
مصری ایوان صدر کے ترجمان علاء یوسف نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ صدر سے ملنے والے کویتی صحافیوں کے وفد نے مصر کی مسلح افواج کی خدمات اور کویت کی آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں پر مصر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جہاں جہاں کویتی عوام کا خون گرا ہے وہاں وہاں مصری فوج نے بھی اپنا خون پیش کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کویتی صحافیوں سے ملاقات میں صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ ان کا ملک دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی پالیسی پرعمل پیرا نہیں تاہم ضرورت پڑی تو خلیجی ممالک کے دفاع کے لیے قاہرہ اپنی فوجیں بھجوانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصری فوج تمام عرب ممالک کی فوج ہے، خلیجی ریاستوں کو جب اور جہاں سے خطرہ ہوا مصری فوج فوری کارروائی کرے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.