سندھ ہائیکورٹ ، رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری کی جعلی ڈگری کے معاملے پر فیصلہ محفوظ
جمعرات 18 فروری 2016 13:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ میں رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی رہنماء شازیہ مری کی جعلی ڈگری کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔جمعرات کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے رکن قومی اسمبلی پیپلز پارٹی شازیہ مری کی ڈگری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ ایم این اے شازیہ مری نے شازیہ نامی لڑکی کی ڈگری جعلسازی سے نکلوائی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئے کہ شازیہ مری کا پرانے اور نئے شناختی کارڈ کا نمبر بھی مختلف ہے اور کاغذات نامزدگی اور دیگر دستاویزات کے نام میں فرق ہے۔ عدالت میں 2002ء کے انتخابات میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی رپورٹ بھی جمع کرا دی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.