پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ کے لئے متحرک سفارت کاری کی ضرورت ہے، صدر مملکت ممنون حسین
جمعرات 18 فروری 2016 17:34
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ کے لئے متحرک سفارت کاری کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے روسی فیڈریشن کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر قاضی خلیل الله سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں صدر سے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے قاضی خلیل الله کو روس میں بطور سفیر نامزدگی پر مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو روسی فیڈریشن اور اس خطے پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کر سکیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور دیگر مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مواقع موجود ہیں۔
ماضی میں اسٹیل مل جیسا اہم منصوبہ روس کے تعاون سے مکمل کیا گیا اب اس طرح کے دوطرفہ تعاون کی پھر ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ روس پا کستان میں توانائی کے شعبے میں دو بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جو خوش آئند ہے لیکن اس شعبے میں مزید سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے تاجروں اور صنعت کاروں کے درمیان روابط اور باہمی دوروں کی ضرورت ہے، اس معاملے میں بھی نامزد سفیر اپنا کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.