پاکستانی اداکارہ سجل علی اور انکی بہن صبور علی ایک ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کیلئے تیار
جمعہ 19 فروری 2016 11:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) پاکستانی اداکارہ سجل علی اور ان کی بہن صبور علی ایک ہی ساتھ پاکستانی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔سجل انجم شہزاد کی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ کہ ساتھ فلم ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب ان کی چھوٹی بہن صبور علی ہدایت کار نبیل قریشی کی فلم ’ایکٹر ان لا‘ میں نظر آئیں گی۔
سجل علی کی پہلی فلم ”زندگی کتنی حسین ہے“ میں ان کے ہمراہ فیروز خان اہم کردار ادا کریں گے۔اس فلم کی کہانی دو محبت کرنے والوں زین احمد اور مائرہ کے گرد گھومتی ہے جو اپنی محبت کو امر کرنے کے لئے شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں اور پھر گزرتے وقت کے ساتھ ان کا رشتہ بھی اتارچڑھاو? کا شکار ہوتا ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب ہٹ ڈرامہ سیریل ’بنٹی آئی لو یو‘ اور ’رنگ لاگا‘ میں کام کرنے کے بعد صبور فلم میں بڑے ستاروں مہوش حیات خان اور فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کریں گی۔
فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے صبور کا کہنا تھا کہ ’میں فلم میں فہد مصطفیٰ کی بہن کا کردار ادا کر رہی ہوں، اداکارہ لبنا اسلام ہماری والدہ بنیں گی۔ فلم کی کہانی میں ہمارے گھر سے کوئی فہد کا ساتھ نہیں دیتا اور میں وہ واحد کردار بنوں گی جو فہد کے ہر کام میں ان کا ساتھ دوں گی۔صبور نے مزید بتایا کہ وہ فلم میں معاون اداکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں اور انہوں نے ہدایت کار نبیل قریشی کی وجہ سے اس کو ادا کرنے کی حامی بھری۔دلچسپ بات یہ ہے کی صبور کی بہن سجل کی ڈیبیو فلم کے ہدایت کار انجم شہزاد فہد مصطفیٰ کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’بینڈ تو اب بجے گا‘ کی بھی ہدایت کاری دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.