فلپائنی باکسر مینی پیکیو کی جانب سے ہم جنس پرستی کی مخالفت جاری
ہفتہ 20 فروری 2016 12:31
سینٹوس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء)فلپائن کے باکسر اور سیاست دان مینی پیکیو نے ہم جنس پرستی سے متعلق اپنا مخالفانہ بیان ایک بار پھر دوہرا دیا مینی پیکیو نے گذشتہ روز ’ہم جنس پرستوں کو جانوروں سے بدتر‘ قرار دیا تھا تاہم اس کے بعد انھوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی تھی۔اپنے آبائی قصبے جنرل سینٹوس میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ’میں جو کہہ رہا ہوں وہ صحیح ہے، میرا مطلب ہے میں سچ بول رہا ہوں اور بائبل نے بھی یہی بتایا ہے۔
‘باکسنگ کے عالمی چیمپیئن کے مطابق ان کی غلطی صرف یہ ہے کہ انھوں نے ہم جنس پرستوں کا جانوروں سے موازنہ کیا ہے۔مینی پیکیو کے اس ابتدائی بیان کے بعد کھیلوں کا سامان بنانے والی امریکہ کی معروف کمپنی نائیکی نے ان کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا تھا۔(جاری ہے)
باکسٹ بال کھیلنے والے ہم جنس پرست جیسن کولنز اور مینی پیکیو کے حریف باکسر فلوئڈ مے ویدر نے ان کے اس بیان کی مذمت کی تھی۔
مینی پیکیو کا کہنا ہے ’میں خوش ہوں اور ہمیشہ خوش رہتا ہوں کیونکہ خدا میرے ساتھ ہے۔‘فلپائن کے باکسر اپریل میں ٹموتھی بریڈلی سے ہونے والے باکسنگ مقابلے کے بعد ریٹائر ہونے کا ارارہ رکھتے ہیں جس کے بعد وہ سیاست میں زیادہ کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔فلپائن میں ہم جنس پرستی جرم کے زمرے میں نہیں آتی تاہم ہم جنسوں کی شادی خلافِ قانون ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.