پی آئی اے انتظامیہ نے ہڑتالی ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا
مظاہرین کے خلاف ایکشن کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی کمیٹی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہڑتالی مظاہرین کے خلاف شواہد اکھٹے کرے گی
ہفتہ 20 فروری 2016 14:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) پی آئی اے انتظامیہ نے ہڑتالی ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ‘مظاہرین کے خلاف ایکشن کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ‘کمیٹی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہڑتالی مظاہرین کے خلاف شواہد اکھٹے کرے گی۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے احتجاجی ملازمین کے خلاف تین مرحلوں میں کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘پہلے مرحلے میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں اور رہنماوٴں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ‘ دوسرے مرحلے میں ہڑتال میں فعال کردار کرنے والے ملازمین اور تیسرے مرحلے میں دھرنے میں شریک پی آئی اے ملازمین کے خلاف کاروائی ہوگی۔
ہڑتالی ملازمین کی شناخت اور ان کے خلاف شواہد کے حصول کے لیے ہیڈ آفس کے باہر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سمیت الیکٹرونک میڈیا کی فوٹیج سے بھی مدد لی جائے گی، انتظامیہ نے سوا دو سو سے زائد احتجاجی ملازمین کو لازمی سروس ایکٹ کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹسز کا اجرا کیا ہے، بتیس ملازمین نے بہتر گھنٹوں کے دیے گئے وقت کے دوران نوٹسز کے جوابات جمع نہیں کرائے جن میں سے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چھ ملازمین کو گذشتہ روز نوکری سے برخاست کیا جا چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.