شیخوپورہ،جھنگ اور قصور کے پاور پلانٹ ملک سے اندھیر ے ختم کریں گے،میاں عرفان دولتانہ
اتوار 21 فروری 2016 17:09
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 فروری۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ شیخوپورہ،جھنگ اور قصور کے پاور پلانٹ ملک سے اندھیر ے ختم کریں گے، یہ تینوں منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، بجلی کا موجودہ بحران پی پی حکومت کا پیداکردہ ہے۔ صنعتوں کے پہیے کی بندش اور گھروں میں اندھیرے کی ذمہ دار پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت ہے۔
پیپلزپارٹی کی ناکام حکومت نے عوام کومعاشی طور پر بدحال کر دیا۔ عوام سے روٹی کپڑا اور مکان کی سکت چھین لی گئی۔ بجلی کے بحران کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں رک گئیں۔ مسلم لیگ (ن) نے برسراقتدار آ کر بجلی کے بحران کے خاتمے کے لئے سرتوڑ کوششیں کیں اور ملک میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے متعدد پراجیکٹس شروع کئے۔(جاری ہے)
پیپلزپارٹی بدانتظامی کی وجہ سے اپنے دورحکومت میں بجلی کی پیداوار کا کوئی پراجیکٹ شروع نہ کر سکی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عوام سے کئے گئے وعدے کی تکمیل کے لئے صوبہ بھر میں گیس‘ آئل‘ شمسی توانائی اور کوئلے سے چلنے والے متعددمنصوبے شروع کرا ئے۔
قائد اعظم سولرپارک سمیت دیگر پراجیکٹس سے بجلی کی پیداوار شروع بھی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے دور حکومت میں مالامال ہونے والوں کے منہ سے دوسروں پر مال بنانے کاالزام جچتا نہیں۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پنجاب بھر میں نہ صرف توانائی پراجیکٹس شروع کرائے بلکہ سابقہ حکومت کے برعکس اربوں روپے کی بچت بھی کی۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.