پارک انکلیو کے الاٹیز کو پہلے مرحلے میں ایک ماہ کے اندر پلاٹوں کے قبضے دینے کا عمل شروع ہوگا
دوسرے مرحلے میں باقی 350 الاٹیوں کو 3 ماہ تک قبضے دیئے جائیں گے، سی ڈی اے حکام
اتوار 21 فروری 2016 17:14
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 فروری۔2016ء) پارک انکلیو کے الاٹیز کو پہلے مرحلے میں ایک ماہ کے اندر پلاٹوں کے قبضے دینے کا عمل شروع ہوگا ، منصوبے میں بعض رکاوٹوں کے باعث الاٹیوں کو بروقت قبضے نہیں دیئے جا سکے ، دوسرے مرحلے میں باقی 350 الاٹیوں کو 3 ماہ تک قبضے دیئے جائیں گے۔ سی ڈی اے کے حکام نے بتایا کہ سی ڈی اے نے گزشتہ سال 28 دسمبر سے پارک انکلیو کے 350 الاٹیوں کو پلا ٹوں کے قبضے دینے تھے تاہم سی ڈی اے کے شعبہ لینڈ کی جانب سے 10 فیصد زمین متعلقہ ادارے کو فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے الا ٹیوں کو ان کے پلاٹوں کے قبضے میں دو ماہ کی تاخیر ہوئی۔
حکام نے بتایا کہ پارک انکلیو ہاؤسنگ منصوبہ 5 جولائی 2011ء کو شروع کیا گیا تھا تاہم کئی سالوں سے تعطل کے شکار اس منصوبے کو سی ڈی اے کی موجودہ انتطامیہ نے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لئے موثر منصوبہ بندی کی اور گزشتہ سال اگست میں اس پر ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔(جاری ہے)
پہلے مرحلے میں تقریباً 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی 25 فیصد کام بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔
پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کے لئے 2.68 ارب روپے کا پی سی ون منظور کیا گیا جس کے بعد اس پر ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاری کیا گیا اور 1.26 ارب روپے کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیا جس کے تحت اس منصوبے کی باؤنڈری وال کی تعمیر، مرکزی گیٹ، روڈ انفراسٹرکچر، واٹر ٹینکس، ٹیوب ویلوں کی تنصیب، سیوریج سسٹم اور ہاؤسنگ اسکیم کے دیگر تمام ترقیاتی کام شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں جہاں ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں، وہاں کے پلا ٹوں کا باقاعدہ قبضہ دیا جائے گا جبکہ تکمیل کے آخری مراحل کو مکمل کر کے اس ہاؤسنگ اسکیم کے باقی ماندہ الاٹیوں کو پلاٹوں کا قبضہ دیا جائے گا۔ سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے الاٹیوں سے ایک سال کی ریکارڈ مدت میں کاموں کی تکمیل کا وعدہ کیا تھا جبکہ رواں ماہ سی ڈی اے الاٹیوں کو ان کے پلاٹوں کا قبضہ دینے کی پوزیشن میں آ گیا ۔مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.