ففٹی اوور ویٹرنز منی ورلڈ کپ کے مقابلے سری لنکا میں شروع ہوگئے
پیر 22 فروری 2016 14:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء)اوورففٹی ویٹرنز منی ورلڈ کپ کے مقابلے سری لنکا میں شروع ہوگئے۔ نواب عاشق حسین قریشی کی قیادت میں سرے ولیج کرکٹ گراؤنڈ سری لنکا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویٹرنز نے انگلینڈ ساؤتھ کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ انگلینڈ ساؤتھ نے پہلے کھیلتے ہوئے 35 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔
ایم حسین نے 61، بی ملر 40، بریتھ ویٹ نے 23 اور اے بٹلر نے 29 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ پاکستان ویٹرنز کی طرف سے دستگیر بٹ نے 1/14، جاوید 1/24، اکرم رضا 1/31 اور جاوید حیات نے 1/39، وکٹ حاصل کیں۔(جاری ہے)
جواب میں پاکستان ویٹرنز نے 25.5 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ ساجد علی 61، راجہ ارشد 36، دستگیر بٹ 66 رنز ناٹ آؤٹ اور نجیب صادق نے 14رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
انگلینڈ ساؤتھ کی طرف سے ٹی ڈوٹن نے 1/20 اور اے بٹلر نے 1/31 وکٹ حاصل کیں۔ جیف سٹریٹ فورڈ، جیوف سینڈ روک امپائر جبکہ کیون بیٹ ہیل اور جون سمتھ نے سکورر کے فرائض انجام دیئے۔ نواب عاشق حسین قریشی اور سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آئندہ آنے والے میچوں میں بھی اسی طرح کے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام بلند کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.