حزب اﷲ کی وجہ سے سعودی امدادبند ہوئی،لبنانی آرمی چیف
لبنانی حکومت سے حزب اﷲ کو نکیل ڈالنے کا مطالبہ،سعودی عرب پر تنقید قابل قبول نہیں،سمیر جعجع کی گفتگو
پیر 22 فروری 2016 19:51
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) سعودی عرب کی جانب سے لبنان کی سیکیورٹی فوسز کی امداد روکے جانے کے اعلان کے ردعمل میں جہاں بعض سیاسی جماعتوں نے اس پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے وہیں ملک بیشتر سیاسی قیادت سعودی اقدام کو ایران نواز حزب اﷲ کی پالیسیوں کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق لبنان کی ایک سرکردہ سیاسی جماعت ’لبنانی فورسز‘ کے سربراہ سمیر جعجع نے سعودی عرب کی جانب سے لبنانی فوج کی امداد روکنے کی تمام ذمہ داری حزب اﷲ پرعاید کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا وہ حزب اﷲ کو ریاض پر یلغار سے روکے۔
ادھر لبنانی کابینہ کے حزب اﷲ مخالف وزیرعدل اشرف ریفی نے میچل سماحہ کیس کو اعلیٰ عدالتی کونسل میں پیش نہ کیے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج استعفیٰ پیش کردیا ۔(جاری ہے)
وزیر انصاف کے استعفے سے متعلق بات کرتے ہوئے سمیر جعجع نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مارچ گروپ 14 حکومت میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے لبنان اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو کابینہ میں مزید وزراء بھی اپنے استعفے دے سکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سمیر جعجع نے بیروت حکومت کے حزب اﷲ کے حوالے سے اختیار کردہ موقف کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حزب اﷲ کو سعودی عرب کے خلاف جارحیت اور بلا جواز الزام تراشی سے منع کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.