اکبر بگٹی قتل کیس ‘بلوچستان ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی
منگل 23 فروری 2016 14:13
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے پرویز مشرف اور دیگر نامزد شخصیات کو نوٹس جاری کردیئے۔ منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ میں اکبربگٹی قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف نوابزادہ جمیل اکبربگٹی کی آئینی درخواست کی ابتدائی سماعت ہوئی۔
سماعت میں درخواست گزارکے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے نامزد ملزمان کی بریت کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں، اس لئے عدالت عالیہ اسے کالعدم قرار دے۔عدالت عالیہ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست کو سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف، آفتاب شیرپاوٴاورمیرشعیب نوشیروانی کونوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.