اورنج ٹرین منصوبے کیلئے جاری 12ارب سے زائد کا لینڈ ایکوزیشن ایوارڈ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
منگل 23 فروری 2016 16:22
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری 12ارب سے زائد کا لینڈ ایکوزیشن ایوارڈ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ آئین کے آرٹیکل 9، 10، 23اور 24کی خلاف ورزی ہے، منصوبے کیلئے لینڈ ایکوزیشن کی تمام کارروائی بھی آئین کی خلاف ورزی ہے، حکومت نے کسی بھی شہری کے اعتراضات سنے بغیر ہی ایوارڈ جاری کر دیا۔
لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبے کا مکمل ایوارڈ اور لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کی دفعہ 4، 5اور 17کو غیرآئینی قرار دیا جائے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ منصوبے کیلئے بولی کا عمل اور قرضے کی منظوری سمیت محکمہ ماحولیات اور آرکیالوجی کی منظوری کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.