پنجاب بھر میں کسی بھٹہ مالک کو چائلڈ لیبر قوانین کیخلاف ورزی کرنے کی جرات نہیں کرنے دینگے ‘راجہ اشفاق سرور
منگل 23 فروری 2016 16:22
قصور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کا قصور کا اچانک دورہ ‘چائلڈ لیبر قوانین پر عملدرآمد کے سلسلہ میں مختلف بھٹوں کا معائنہ کیا ۔ان کے ہمراہ ڈی او لیبر ، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ راجہ اشفاق سرور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹوں پر چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائیگااور بچوں کو سکولوں میں داخل کروانا حکومت پنجاب کا ویژن ہے ۔
چائلڈ لیبر آرڈیننس پر عملدرآمد اور بھٹہ مزدور بچوں کی سکول داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پکی حویلی مصطفی آباداور وڈانہ کے قریب مختلف بھٹوں کے اچانک معائنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ پنجاب بھر میں کسی بھٹہ مالک کو چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی جرات نہیں کرنے دینگے اور خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
انہوں نے حکم دیا کہ تمام متعلقہ افسران روزانہ کی بنیادوں پر بھٹوں پر چائلڈ لیبر کو چیک کریں ۔انہوں نے مصطفی آباد کے قریب بھٹہ پر قائم سکول کا دورہ کیا اور بچوں سے پڑھائی بارے معلومات حاصل کیں اور شاباش دی ۔ اس موقع پر انہوں نے بھٹہ مالک کو حکم دیا کہ سکول کیلئے وسیع جگہ اور کمرہ بنا کر دیا جائے اور صفائی کا خاطر خواہ خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بچے سکول جاتے ہیں انکی شخصیت میں نکار آتا ہے اور ان میں خود اعتمادی جنم لیتی ہے ۔ بچے کسی بھی ملک کا مستقبل اور امید ہوتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہی آگے چل کر نہ صرف ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہوتی ہے بلکہ مختلف شعبوں جن میں انجینئرنگ ، میڈیکل ، سائنس ، معاشیات اور آئی ٹی میں خدمات سرانجام دینا ہوتی ہیں ۔ اس موقع پر مزدوروں نے اپنے مسائل بیان کئے جسے صوبائی وزیر نے فوری حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رواں ساملی کے ابتدائی9ماہ، مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 4807 ارب روپے خرچ ہوئی: وزارت خزانہ
-
پی آئی اےنے متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ’’سفری ہدایات‘‘جاری کر دیں
-
سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل یہ ہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھیں. رانا ثناءاللہ
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کی سمز بند کرنے بارے ایف بی آر کا خط پی ٹی اے کوموصول
-
طوفانی بارشوں سے پی آئی اے کے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن متاثر
-
پی ٹی آئی کا عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.