فیصل آباد کے 7 مستحقین میں آٹورکشے تقسیم
بدھ 24 فروری 2016 17:48
فیصل آباد۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 فروری۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے مفت آٹو رکشے فراہم کرنے کے پروگرام کے تحت فیصل آباد کے 7 مستحقین عبدالرشید سکنہ محلہ صدیق آباد ،ندیم عارف سکنہ نگہبان پورہ ، زاہدحسین سکنہ چک جھمرہ ، عرفان الحق سکنہ اے بلاک چناب گارڈن ،ناصر ظہور سکنہ چک نمبر229گ ب ،لیاقت علی سکنہ چک نمبر 497گ ب تحصیل تاندلیانوالہ اورریاض احمد سکنہ چک نمبر238 گ ب فیصل آباد میں بدھ کے روز آٹو رکشے تقسیم کردیئے گئے ہیں ۔
چیئر مین ضلعی زکوٰة کمیٹی فیصل آباد نذیر حسین باجوہ نے بتایا کہ اس ضمن میں ایک تقریب صوبائی دارالحکومت میں منعقد ہوئی جس میں قرعہ اندازی کے ذریعے مستحق و اہل قرارپانے والے غریب افراد میں آٹو رکشے تقسیم کئے گئے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں محکمہ زکوٰةکی جانب سے مستحقین زکوٰة کیلئے یہ فلاحی قدم اٹھایا گیاہے تاکہ وہ برسر روزگار ہو کر باعزت روزگار کماتے ہوئے اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پال سکیں۔
انہوں نے بتایاکہ محکمہ زکوٰةپنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں ایک لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کو گزارہ الاؤنس فراہم کررہاہے نیز بصارت سے محروم افراد کو سہ ماہی بنیادوں پر 3ہزار روپے بطور وظیفہ بھی اداکیے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اسی طرح مختلف اضلاع میں خود روزگار سکیم کے تحت ہنر مند افراد کو تین لاکھ روپے تک کی مالی امداد بھی دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مستحقین کی مستقل بحالی کیلئے آٹو رکشہ جات اور سلائی مشینوں کی سکیم کااجراء ایک انتہائی احسن اقدام ہے جس سے ہزاروں گھرانے مستفید ہو ں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.