صدر ممنون حسین کا سابق وفاقی وزیر نثار محمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 24 فروری 2016 20:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء)صدرمملکت ممنون حسین نے سابق وفاقی وزیر نثار محمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

صدرمملکت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نثار محمد خان کے انتقال سے ملک ایک باصلاحیت اور تجربہ سیاست دان سے محروم ہو گیاہے انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدرمملکت ممنون حسین نے نثارمحمد خان کے لئے ایصال ثواب اور ان کے لواحقین کے لئے صبر کی دعا بھی کی۔