ملعون سلمان رشدی کے سر کی قیمت میں مزید 6لاکھ امریکی ڈالرز کا اضافہ
بدھ 24 فروری 2016 23:54
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24فروری۔2016ء) ایران کے سرکاری میڈیا نے ملعون برطانوی مصنف سلمان رشدی کے سر پر قیمت میں مزید چھ لاکھ امریکی ڈالرز کا اضافہ کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس انعامی رقم کا اعلان ایران میں ہونے والی ایک ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر کیا گیا جس کے منتظم منصور امیری کا کہنا تھا کہ صحافتی اداروں نے چھ لاکھ ڈالرز کی یہ انعامی رقم اس تاریخی فتویٰ کے 27 سال مکمل ہونے پر جاری کی ہے تا کہ یہ دکھایا جا سکے کہ ابھی تک اس فتویٰ کے پیروکار موجود ہیں۔
ایران میں 1979ء کے انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی نے فتویٰ جاری کیا تھا کہ مسلمان اس ملعون مصنف کو جان سے مار دیں جس کے بعد سلمان رشدی کئی سالوں کے لئے روپوش ہو گیا تھا۔(جاری ہے)
ایران کی ایک مذہبی تنظیم نے اس فتویٰ کی رو سے سلمان رشدی کو قتل کرنے والے کسی بھی شخص کے لئے دو اعشاریہ سات ملین ڈالرز کا انعام رکھا تھا۔ تاہم 2012ء میں اس رقم کو بڑھا کر تین اعشاریہ تین ملین ڈالرز کر دیا گیا تھا۔ 1998ء میں ایرانی صدر محمد خاتمی نے اس فتویٰ سے دوری اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رشدی کی جانب سے نو سال روپوشی میں گزارنے کے بعد اب خطرہ بہت کم ہو گیا ہے، مگر خمینی کے جانشین سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 2005ء میں اعلان کیا تھا کہ خمینی کا فتویٰ ابھی تک کارآمد ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.