علامہ غلام رسول سعیدی کی وفات سے پاکستان عظیم مفسر، محقق اور محدث سے محروم ہو گیا،پیر امین الحسنات شاہ
جمعرات 25 فروری 2016 14:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) علامہ غلام رسول سعیدی کی وفات سے پاکستان ایک عظیم مفسر، محقق اور محدث سے محروم ہو گیا۔ ان کی علمی خدمات سے اہل اسلام صدیوں مستفید ہوتے رہیں گے۔ یہ بات پیر امین الحسنات شاہ وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے جامعہ نعیمیہ کراچی آمد کے موقع پر کہی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ،مفتی منیب الرحمن اور جامعہ کے دیگر علماء نے ان کا استقبال کیا۔
پیر امین الحسنات نے مرحوم علامہ کی تعلیمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علامہ سعیدی نے تفسیر قرآن اور شرحِ حدیث کے علاوہ سو سے زائد علمی و تحقیقی کتب تصنیف فرمائیں۔عصری مسائل پر تحقیق علامہ سعیدی کا طرہ امتیاز ہے جس پر حکومتِ پاکستان نے علامہ کی گراں قدر خدمات کے صلے میں ان کو تمغہ امتیاز سے بھی نوازا۔(جاری ہے)
مرحوم دارالعلوم نعیمیہ کراچی کے روح رواں تھے انہوں نے اپنی زندگی کا پچاس سالہ عرصہ انتہائی یکسوئی کے ساتھ تدریسی خدمات میں گذار ااور پچھلے 32سال سے جامعہ میں شیخ الحدیث کی مسند پر فائز تھے۔
علامہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں وہ ملک وقوم کا عظیم اثاثہ تھے اور ان کی خدمات زرّیں حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔ایسی شخصیات روز روز پیدا نہیں ہوتیں۔بعد ازاں پیر محمد امین الحسنات شاہ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دْعا کروائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایلون مسک بھارت کے بجائے چین کیوں گئے؟ بھارتی شہری ناراض
-
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیرافضل مروت کا نام فائنل
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.