سپریم کورٹ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کی برطرفی کے بعد داد رسی سے متعلق اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا
جمعرات 25 فروری 2016 15:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء ) سپریم کورٹ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کی برطرفی کے بعد داد رسی سے متعلق اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کی حیثیت بھی سرکاری ہے ، برطرفی پر سروسز ٹربیونل کہتا ہے کہ وہ سرکاری ملازم نہیں ، کمپنیوں کی جانب سے ناانصافی کی صورت میں ملازمین کی دادرسی کا فورم نہیں ، ملازمین نہ سروس ٹربیونل میں جا سکتے ہیں اور نہ ہی ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر سکتے ہیں ۔
تقسیم کار کمپنیوں کے 100 فیصد شیئرز کی مالک حکومت ہے ، چیئرمین اور بورڈ کی تقرری بھی حکومت کرتی ہے ۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ تقسیم کار کمپنیوں کو مالی اور انتظامی طور پر حکومت کنٹرول کرتی ہے ، جب کنٹرول حکومت کا ہے تو ملازمین کی حیثیت سرکاری ہو گی ۔ عدالت نے ملازمین کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.