احمد شہزاد نے ایک بار پھر ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی پر طنز کرڈالا
ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 15:14
لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25فروری- 2016ء) ورلڈ ٹی ٹونٹی اور ایشاء کپ سے باہر ہونے والے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے ایک بار پھر شاہد آفریدی پر دوبارہ طنز کرڈالا ۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی نے ان سے سوال کیا کہ شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا ء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لیے جانے والی قومی ٹیم کے لیے ان کا کیا پیغام ہے تو احمد شہزاد کہنا تھا کہ وہ سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور خود بھی یہ میچز دیکھیں گے کیوں کہ سب کو اپنی اپنی مرضی کی ٹیم ملی ہے او رجس کو جو پلیئر چاہیئے تھا وہی ملا ہے لہذا اب وہ یہ دیکھنا چاہیں گے کہ ٹیم کیسا پرفارم کرتی ہے ،اللہ کرے کہ سب اچھا پر فارم کریں ۔
میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کا یہ پیغام ٹیم کے لیے ہے یا شاہد آفریدی کے لیے ؟ ،اس پر احمد شہزاد نے کہا کہ یہ پیغام سب کے لیے ہے ۔ یاد رہے کہ احمد شہزاد اور شاہد آفریدی کے مابین انتہائی قریبی تعلقات رہے ہیں اور دونوں کی تصویریں آج بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں تاہم ناقص پرفارمنس کے باعث ٹی ٹونٹی کپتان نے اوپنر کو ایشیا ء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.