پشاور میں صوبائی فنانس کمیشن کاایک اجلاس
صوبائی حکومت بلدیاتی نظام کی کامیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، مظفر سید ایڈووکیٹ
جمعرات 25 فروری 2016 18:03
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ پشاور میں صوبائی فنانس کمیشن کاایک اجلاس منعقد ہواجس میں اضلاع کے مابین فنڈز کی منصفانہ تقسیم کے فارمولے، ضلع ٹیکس کے متعلق امور اورمالی طورپرکمزور تحصیل میونسپل اتھارٹیز(TMA,s) کوزیادہ سے زیادہ فنڈز کی فراہمی سمیت مختلف معاملات کاتفصیلی جائزہ لیاگیا اوربعض ضروری فیصلے کیے گئے ۔
اجلاس میں کمیشن کے ممبران جن میں سینئر وزیر بلدیات عنایت اﷲ خان بھی شامل ہیں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گذشتہ اجلاس کے نقات کی بھی منظوری دی گئی اور اس ضمن میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کاجائزہ لیاگیا وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے نظام کو مزید موثر اور فعال بنانے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ فنڈز کی منصفانہ تقسیم اورپسماندہ اضلاع کی تیز ترترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.