پاکستان ایشیا کپ کی بجائے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھارت کے خلاف میچ پر توجہ مرکوز کرے،عبدالقادر
جمعرات 25 فروری 2016 22:44
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 فروری۔2016ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے قومی کرکٹ ٹیم پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کو پریکٹس میچ کے طور پر لیں اور تمام تر توجہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں روایتی حریف کے خلاف میچ پر مرکوز کریں تاکہ گرین شرٹس عالمی مقابلوں میں حریف ٹیم کے ہاتھوں ناکامیوں کی روایت توڑ سکے۔
عالمی مقابلوں کی تاریخ میں پاکستانی ٹیم اب تک بھارت کو زیر کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں 19 مارچ کو مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کو بھارتی سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل ہے اور اس نے اب تک 19 میچز جیت رکھے ہیں جبکہ بھارت نے 11 فتوحات سمیٹیں تاہم عالمی مقابلوں میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے۔(جاری ہے)
جمعرات کو اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔
25 فروری۔2016ء سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ میں بھارتی ٹیم فیورٹ دکھائی دے رہی ہے تاہم ہماری ٹیم بھی اسے زیر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو سرتوڑ کوشش کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو چاہیے کہ وہ اس میچ کو پریکٹس میچ کے طور پر لے اور اس میچ میں بھارتی ٹیم کی خامیاں نوٹ کر کے ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں اس کے خلاف میچ کیلئے بھرپور تیاری کرے تاکہ اس بار ہماری ٹیم ماضی کی روایت کو توڑ سکے۔ شاہد آفریدی کے یو ٹرن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہیں تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہ دے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.