سیالکوٹ،خاتون سمیت 5مسلح افرادکاڈاکٹرپرشدیدجسمانی تشدد،مارمارکرلہولہان اورکلینک توڑدیا
جمعرات 25 فروری 2016 23:00
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) تحصیل سیالکوٹ کے گاؤں ڈھلے والی میں گزشتہ روز ایک خاتون سمیت5مسلح افراد کا ڈاکٹر پر حملہ بدترین تشدد کر کے لہولہان اور کلینک توڑ پھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ہیڈ مرالہ ڈھلے والی میں واقع ہڈی جوڑ ابتدائی طبی امداد سینٹر کا ڈاکٹر نوید احمد اپنے کلینک میں موجو د تھا کہ ایک خاتون اور 4مسلح افراد کلینک میں آئے اور ڈاکٹر نوید احمد کی پٹائیشروع کردی۔
ملزمان نے ڈاکٹر نوید احمد کو مار مار کر لہولہان کردیا جس سے ڈاکٹر نوید احمد کے ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اس وقت مسلح افرادڈاکٹر نوید احمد کو غلیظ گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔ اہل علاقہ کی مداخلت نے ڈاکٹر اور حملہ آوروں کے درمیان بیچ بچاؤ کر ایا ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر نوید احمد کو شدید زخمی حالت میں کوٹلی لوہاراں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جہاں پر ڈاکٹر نوید احمد ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی تو تھانہ ہیڈ مرالہ کے ایس ایچ او محمد خان نفری کے ہمراہ فورا ً موقع پر پہنچ گے۔ پولیس کو دیکھ کر مسلح افراد فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم شوکت کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شرو ع کردی ہے۔مزید قومی خبریں
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
-
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
-
بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی ہے، شرجیل انعام میمن
-
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.