کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے پانچ چینی طلباء کیلئے وظائف کا اعلان

جمعہ 26 فروری 2016 14:23

وان کوور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) چین کے ثقافت اور آرٹس کے پوسٹ گریجویٹ طلبا ء نے مغربی کینیڈا کی یونیورسٹی یونیورسٹی برٹش کولمبیا کے لئے چینی سکالر شپ حاصل کر لیا ہے ، ان میں سے ہر طالبعلم کو 1400امریکی ڈالر وظیفہ دیا جائے گا ،اس پروگرام کے لئے 35ہزار ڈالر مخصوص کئے گئے ہیں اور ہر سال 5طالبعلموں کو یہ وظائف دیئے جائیں گے اس یونیورسٹی میں گذشتہ 100سال سے چینی طالبعلم تعلیم حاصل کرنے کے لئے آرہے ہیں ، آج کل تین ہزار چینی طلباء یہاں زیر تعلیم ہیں ، چین اور کینیڈا کے درمیان تعلیم اور تحقیق کے میدان میں 70سے زیادہ معاہدے موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :