صوبے کے حقوق کے لئے موجودہ خیبرپختونخواحکومت کاکردار مثالی ہے۔ میاں جمشید الدین کاکاخیل
جمعہ 26 فروری 2016 22:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز وٹیکسیشن اورنارکاٹکس کنٹرول میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کی جانب سے وفاق خیبرپختونخوا کو 70 ارب روپے کے واجبات اداکرنے اوردیگرتصفیہ طلب معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کوخوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے حقوق کے حصول کے لئے انتہائی صبر آزما جدوجہد کی اور وفاق کے ساتھ معاملات کوخوش اسلوبی سے حل کرنے کے لئے دوراندیش پالیسی پراختیار کی جو آخر کارکامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز اپنے دفتر پشاورمیں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے ولاے لوگوں کے وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہرکامیابی کادارومدار نیت پر ہے۔(جاری ہے)
اگرنیت میں خلوص ہو تومشکل سے مشکل مسائل کا حل یقینی ہوگا۔ میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہا کہ اگرماضی کے حکومتیں وفاق کے ساتھ دانشمندی سے تصفیہ طلب معاملات حل کرنے کی تھوڑی بہت کوشش کرتیں تومسائل حل ہوجاتے ماضی کی ان حکومتوں میں وہ بھی شامل ہیں جو کہ وفاق کے ہم خیال ہواکرتی تھیں، پربھی وفاق سے صوبے کے حقوق کے حصول کے لئے آواز نہیں اٹھائی گئی جس کی وجہ سے وفاق کے ساتھ معاملات سلجھانے میں مشکلات درپیش آرہی تھیں۔
تاہم اب ایک معاہدہ کے شکل میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں جوصوبے کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں خیبر پختونخوا ایک ماڈل صوبہ کے طورپر جاناجائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.