سرے کاؤنٹی نے جنوبی افریقن آل راؤنڈ کرس مورس کی خدمات حاصل کر لیں
ہفتہ 27 فروری 2016 16:52
لندن ۔ 27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء) انگلش کاؤنٹی سرے نے جنوبی افریقن آل راؤنڈر کرس مورس کی خدمات حاصل کر لیں، کرس مورس نے حال ہی میں لمیٹڈ اوورز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
(جاری ہے)
سرے کاؤنٹی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آئندہ نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کیلئے کرس مورس سے معاہدہ طے پا گیا ہے، مورس رواں سال جولائی میں سرے کاؤنٹی جوائن کریں گے انہیں ویسٹ انڈین ڈوئن براوو کے متبادل کے طور پر ٹیم شامل کیا گیا ہے جو کیربیئن پریمیئر لیگ شرکت کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔
کرس مورس نے سرے سے معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا میری زندگی کی بہت بڑی خواہش تھی جو پوری ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرے کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور میرے لئے یہ ایک اچھا تجربہ ہوگا، اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.